بنیادی صفحہ / اینڈرائیڈ / وزیرِ اعظم کا مراسلہ ارسال، کھلبلی مچ گئی، تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

وزیرِ اعظم کا مراسلہ ارسال، کھلبلی مچ گئی، تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (بسراء آرٹیکلز آن لائن) وزیرِ اعظم آفس ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ نومبر 2018 میں تمام وزارتوں کی جانب سے کابینہ کے سامنے پیش کیے گئے اہداف کی روشنی میں لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے تمام وزارتوں کو دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ ہر وزارت کو 30 منٹ کے اندر اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنا ہو گی جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے طے شدہ فارمیٹ تمام وزارتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ وزارتوں کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بہتر اور موثر حکومت کو یقینی بنانے میں اہداف کا تعین اور باقاعدگی سے کارکردگی کا جائزہ لیا جانا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

تعارف: ahmedbasraa

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*