بنیادی صفحہ / اینڈرائیڈ / بھارت ہائبرڈ جنگ ہار گیا،پاکستان جیت گیا، بھارت کے سابق کور کمانڈر کا اعتراف

بھارت ہائبرڈ جنگ ہار گیا،پاکستان جیت گیا، بھارت کے سابق کور کمانڈر کا اعتراف

،لندن : (بسراء آرٹیکلز آن لائن) روایتی میدان جنگ کے بعد بھارت کو ہائبرڈ جنگ میں بھی شکست بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کا اعتراف۔ بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسنین نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج اور قوم سے کشمیریوں کو دور کر دیا ہے۔ بھارتی جنرل نے آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا واضع اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔
بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسنین نے کہا کہ بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری کھڑے ہوئے۔
سابق انڈین کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسنین نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔ امریکا نے بھی یہ سیکھنے میں 18 سال لگائے۔ یہ باتیں انہوں نے لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو بائبرڈ جنگ کے لیے تیار کرے۔ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاءحسنین بھارتی فوج کی 15 اور 21 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔ 15 کور کا ہیڈ کوارٹر سرینگر میں واقع ہے ۔

تعارف: ahmedbasraa

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*